عمران خان سے ملاقات میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی تبدیلی کی کوئی بات نہیں ہوئی،عاطف خان

ہم نیوز  |  Jan 26, 2025

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عاطف خان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی تبدیلی کی کوئی بات نہیں ہوئی۔

اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ صوبائی صدارت کیلئے رائے مانگی گئی تومیں نے جنید اکبر کا نام تجویز کیا،پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں تبدیلی اب جنید اکبر کی صوابدید ہے،الزامات درست ہو ں تو کرپٹ وزراء کو فارغ کریں گے۔

ورلڈ بینک کے منصوبوں پر پیشرفت کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

دوسری جانب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو پارٹی کی صوبائی صدارت کے عہدے سے ہٹانے کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو تین ماہ سے وکلاء علی امین کے خلاف شکایات کر رہے تھے، اس کے علاوہ علی امین نے خود بھی سلمان اکرم راجہ سے پارٹی عہدے چھوڑنے کی بات کی تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی سے عاطف خان، جنید اکبر کی ملاقات میں بھی علی امین کے خلاف باتیں ہوئیں، ملاقات میں صوبے کی گورننس اور پی ٹی آئی کے حالیہ مظاہروں میں علی امین کے کردار پر بات چیت کی گئی۔

رسیدیں مانگنے والے اب رسیدیں دکھانے سے بھاگ رہے ہیں،احسن اقبال

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں عمران خان نے علی امین گنڈاپور پر سخت ناراضی کا اظہار کیا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More