چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے کہا ہے کہ نوجوان افسران کے لیے کاریں خریدی جائیں گی ، ٹیکس اہداف پورے کریں گے۔
چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ آپریشنز اور سیلز ٹیکس چیکنگ کے لیے افسر کا وزٹ ضروری ہوتا ہے، کمیٹی کے اعتراض کا احترام سے جواب دیا ہے۔
بیرون ملک سے آنیوالوں کے ایک موبائل فون کے سوا تمام موبائل فون ضبط ہوں گے: ایف بی آر
کراچی میں سب سے زائد ٹیکس کلیکشن کے حوالے سے چیئرمین ایف بی آر نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ کراچی میں بڑی کمپنیوں کے ہیڈ کوارٹرز ہیں، یہاں ملٹی نیشنلز کمپنیوں کے بھی ہیڈ کوارٹرز ہیں، ٹیکس کلیکشن کا عمل اُدھر سے ریکارڈ میں آتا ہے۔
چیئرمین ایف بی آر نے مزید کہا کہ ٹریکنگ سسٹم ٹرک کے ساتھ گاڑیوں میں بھی 2 سے 3 مہینے میں نصب ہو جائے گا۔