پنجاب میں کچے کے ڈاکوؤں کے سر کی قیمت کی دوسری فہرست جاری

ہم نیوز  |  Jan 26, 2025

لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے کچے کے ڈاکوؤں کے سر کی قیمت کی دوسری فہرست جاری کر دی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ دوسری فہرست میں کچے کے ڈاکوؤں کے سر کی قیمت 50 لاکھ اور 25 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔

کچے کے 40 خطرناک ڈاکوؤں کے نام، تصاویر اور سر کی قیمت جاری کی گئی ہیں۔ 20 ڈاکوؤں کے سر کی قیمت 50 لاکھ اور 20 کی 25 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔

50 لاکھ سر کی قیمت والے ڈاکوؤں میں حبیب، قربان، فرحت، عیسیٰ، متارا، ایوب، شیرا، عالمگیر، غلام قادر، موج علی، فیاض، ہزارہ، چھالو بکھرانی، وزیر الیاس، شاہو منڈا، ابراہیم، شاہد، منیر الیاس، جمیل اور عاشق شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کی دہشتگردی امریکہ اور کینیڈا تک پہنچ گئی ہے، وزیر اعظم آزاد کشمیر

25 لاکھ سر کی قیمت والے ڈاکوؤں میں یعقوب، شاہنواز، بشو، چھوٹو، عبدالستار، ملوک، دوست محمد، بہادر، ظفر عرف ظفر، شبیر، نواب، صابر دین، ستار، عبدالغنی، شاہ مراد، فوج علی، نذیر، یاسین، وقار اور حمزہ شامل ہیں۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے پہلے بھی 20 خطرناک ڈاکوؤں کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کر رکھی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More