ورلڈ بینک کے منصوبوں پر پیشرفت کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

ہم نیوز  |  Jan 26, 2025

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ ورلڈ بینک کے منصوبوں پر پیشرفت کی راہ میں حائلرکاوٹوں کو دور کیا جائے گا۔

نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن رائزرکی قیادت میں عالمی بینک کے وفد نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے ملاقات کی،اس موقع پر متعلقہ حکام نے ورلڈ بینک کے اشتراک سے صوبے میں ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی۔

رسیدیں مانگنے والے اب رسیدیں دکھانے سے بھاگ رہے ہیں،احسن اقبال

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ورلڈ بینک کے اشتراک سے صوبے میں 1.9 ارب ڈالر کے منصوبوں پر کام جاری ہے،وزیراعلیٰ نے کہا صوبائی حکومت ورلڈ بینک کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

معاشی ترقی کیلئے نجی شعبے کی سرمایہ کاری کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More