سندھ میں سرکاری ملازمتوں میں عمر کی حد بڑھا دی گئی

ہم نیوز  |  Feb 15, 2025

کراچی: سندھ کابینہ نے صوبائی سرکاری ملازمتوں میں عمر کی حد 5 سال بڑھا دی۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس یوا۔ اجلاس میں سرکاری ملازمتوں میں عمر کی حد بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سرکاری نوکریوں پر پابندی تھی جس کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا۔ فیصلے کا اطلاق سندھ پولیس اور پبلک سروس کمیشن کی نوکریوں پر نہیں ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ پہلے سرکاری ملازمت کی حد 28 سال تھی جسے بڑھا کر 33 سال کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں فزیکلی ان فٹ گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

سندھ کابینہ نے سرکاری ملازمت کے لیے اپلائی کرنے کی عمر بڑھانے کی منظوری دے دی۔

کابینہ اجلاس کے بعد شرجیل انعام میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیر سے اسلحے کی نمائش پر گرفتاری ہو گی۔ جبکہ غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کی پیر سے ضبطگی شروع ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ جو گاڑی رجسٹرڈ ہو گی وہی شو روم سے نکلے گی۔ اور گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹس بھی لازمی ہیں۔ کوئی بھی کم عمر بچہ ڈرائیونگ کرتے ہوئے پکڑا گیا تو گرفتار ہو گا۔ بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔

سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ کابینہ نے یونیورسٹی بورڈز سے متعلق گورنر کے اعتراضات کو مسترد کر دیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More