نہتے شہریوں کو نقصان پہنچانے والوں کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی: وزیراعظم

سچ ٹی وی  |  Feb 19, 2025

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نہتے شہریوں کو نقصان پہنچانے والوں کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ اپنے ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے شہر بارکھان کے علاقے رڑکن میں دہشت گردوں کی جانب سے مسافروں کو بس سے اتار کر قتل کرنے کی شدید مذمت کی اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

شہباز شریف نے مجرمان کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچانے کی بھی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ نہتے اور معصوم شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والوں کو بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ معصوم شہریوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیں گے، حکومت اور سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے مکمل سدباب کیلئے سرگرم عمل ہیں۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے شہر بارکھان کے علاقے رڑکن میں مسلح افراد نے شناختی کارڈ دیکھنے کے بعد بس سے اتار کر 7 مسافروں کو قتل کیا، جاں بحق افراد کا تعلق پنجاب کے مختلف شہروں سے ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More