نیوزی لینڈ سے میچ کیسے ہارے؟ سلمان آغا کے سنسنی خیز انکشافات

سچ ٹی وی  |  Feb 20, 2025

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان سلمان آغا کا کہنا ہے کہ اس وکٹ پر تین سو عبور کیا جاسکتا تھا، ہمیں بیٹنگ میں اچھا آغاز نہ مل سکا، 320 رنز کرنا ہوتے ہیں تو پاور پلے میں اچھا کھیلنا پڑتا ہے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 60 رنز سے شکست کے بعد پریس کانفرنس میں سلمان آغا کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے تیس چالیس رنز کو بڑے اسکور میں تبدیل کرنا ہوگا، اگر ہمیں دنیا کی بہتر ٹیم بننا ہے تو کارکردگی میں تسلسل لانا ہوگا۔

سلمان آغا کا کہنا تھا کہ آج کے میچ میں ہمیں نہ پارٹنرشپ ملی نہ مومینٹم بن سکا، ہم پاور پلے میں بھی اچھا نہ کھیل سکے، فخر کے ابتدا میں نہ ہونے سے پاور پلے میں فرق پڑا اگر وہ ہوتے تو ہمارا اسکور مختلف ہوتا، میں اپنی اننگز کو لمبا کرسکتا تھا، اگر لمبا کھیلتا تو رزلٹ مختلف ہوسکتا تھا۔

سلمان آغا نے کہا کہ دنیا کی ٹاپ ٹیموں کو ہرانےکے لیے مسلسل اچھا کھیلنا ہوگا، آج ہم نے کسی بھی شعبے میں اچھا نہیں کیا جو ہم سے توقع تھی وہ نہ کرسکے، اس میچ کو بھلا کر انڈیا کے خلاف میچ کے لیے میدان میں اتریں گے۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے مکسڈ زون میں میڈیا سےگفتگو میں کہا کہ شروعات اچھی نہ ہو تو مایوسی تو ہوتی ہے، کافی ساری چیزوں کو اگلے اہم میچ سے قبل ٹھیک کرنا ہوگا، اپنی غلطیوں کو درست کرکے اگلے میچ پر فوکس کرنا ہوگا، جیسی پچز ہیں اس میں بولرز کو زیادہ مدد نہیں ملتی ہے۔

نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ یہاں پر اس طرح کے اسکور ہوں گے، بڑے اسکور ہوسکتے ہیں یہاں، آخری کے چھ آٹھ اوور ایسے نہ ہوئے جیسے ہم کرنا چاہتے تھے، ہمیں اگلے میچز میں دیکھنا ہوگا کہ ان ایریاز کو کیسے بہتر کیا جائے، میرا اہم فوکس بولنگ ہے لیکن ساتھ ساتھ بیٹنگ پر بھی کام کرتا ہوں، کلب میچز میں کوشش کرتا ہوں کہ اوپر کے نمبر پر بیٹنگ کروں۔

نسیم شاہ نےکہا کہ ایسا نہیں کہ ایک خراب میچ کے بعد ہم بالکل گر جائیں، ہمیں اپنا مورال گرانے کی ضرورت نہیں، دو میچز ہیں، دونوں جیتنے کی کوشش کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More