حکومت کا کسانوں کو بڑا ریلیف

سچ ٹی وی  |  Feb 24, 2025

صوبائی حکومت کی جانب سے کسانوں کو مفت بیچ دینے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

صوبائی محکمہ زراعت کے مطابق ابتدائی مرحلے میں صوبے کے 7 اضلاع میں کسا نو ں کومفت بیج دی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں پشاور، سوات، دیر، نوشہرہ، ڈی آئی خان، مردان، چارسدہ اور پشاور کے کسانوں کو یہ سہولت دی جائے گی، جن میں گندم، چاول، مکئی اور دیگر اجناس کے بیج کسا نوں میں مفت تقسیم کئے جائیں گے۔

کسانوں کو بیج اضلاع کے درجہ حرارت اور ماحول کے مطابق دیا جائے گا، ابتدائی مرحلے میں خیبرپختونخوا کے 4 لاکھ 53 ہزار کسان اس سے مستفید ہوں گے۔

اس حوالے سےصوبائی وزیر زراعت سجاد بارکوال نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے کسا نو ں کوبھی مفت بیج دیں گے، جس علاقے میں جو بیچ پیدا ہو سکتا ہے وہاں کے کسانوں کو وہی بیج دیا جائے گا۔

وزیر زراعت نے کہا کہ اگلے مرحلے میں تمام اضلاع کے کسا نوں کومفت بیج جلد دیا جائے گا، کوشش ہے کسانوں کو سپورٹ فراہم کریں، انہوں نے کہا کہ صوبے کے کسانوں کو مفت کھاد بھی فراہم کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More