سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، سونا مزید مہنگا ہو گیا۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500روپے کا مزید اضافہ ہو گیا، اس اضافے کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 9 ہزار 500 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ، ڈالر سستا ہو گیا
10 گرام سونا 1286 روپے مہنگا ہونے سے 2 لاکھ 65 ہزار 346 روپے کا ہو گیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ 12 ڈالر بڑھنے سے فی اونس سونا 2948 ڈالر کی سطح پر آ گیا ہے۔