بینچ اور بار مل کر قانون کی حکمرانی کو یقینی بنائیں،چیف جسٹس

ہم نیوز  |  Feb 24, 2025

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا ہے کہ بینچ اور بار مل کر قانون کی حکمرانی کو یقینی بنائیں۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کیا جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ، جس کے مطابق دورے کا مقصد عدالتی اصلاحات اور انصاف کی بہتر فراہمی پر مشاورت کرنا تھا۔

وفاقی وزرا کی پارلیمانی کارکردگی پر رپورٹ جاری

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس سید محمد عتیق شاہ، سینئر جج جسٹس اعجاز انور و دیگر ہمراہ تھے،چیف جسٹس کی جانب سے دور دراز علاقوں میں ججز کو سہولیات دینے کی یقین دہانی کرائی گئی۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے وکلا اور بار نمائندگان سے بھی ملاقات کی،چیف جسٹس کی جانب سے وکلا اور بار میں ہم آہنگی بڑھانے پر زور دیا گیا۔

پاکستان ریلوے کا سرسید ایکسپریس بند کرنے کا اعلان

چیف جسٹس نے سپریم کورٹ کی ڈی آئی خان بینچ میں ویڈیو لنک سماعت کی تجویز سے اتفاق کیا،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ڈیرہ اسماعیل خان جیل کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے قیدیوں کے مسائل کا جائزہ لیا۔

چیف جسٹس نے نیشنل پریزن پالیسی کے ذریعے قیدیوں کی فلاح و بہبود کی یقین دہانی کرائی،فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے ڈائریکٹر جنرل نے وکلا کیلئے تربیتی پروگرام اور مالی معاونت پر بریفنگ دی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More