پاکستان میں رمضان المبارک 2 مارچ سے شروع ہونے کی پیش گوئی

ہم نیوز  |  Feb 24, 2025

پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے ملک میں رمضان المبارک 2 مارچ سے شروع ہونے کی پیش گوئی کر دی۔

ترجمان سپارکو کے مطابق ملک میں نیا چاند 28 فروری 2025  معیاری وقت کے مطابق پانچ بج کر 45 منٹ پر ہو گا۔ غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے اور بلندی 5 ڈگری  ہوگی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ 28 فروری کو چاند کی کم بلندی اور فاصلے کی وجہ سے ہلال کا نظر آنا مشکل ہے۔28 فروری کو چاند اور سورج کا زاویائی فاصلہ،7 ڈگری، ہلال انسانی آنکھ سے نظر نہیں آئے گا۔

رمضان المبارک کیلئے اسکولوں کے اوقات کار تبدیل

انہوں نے پیش گوئی کی کہ پاکستان میں رمضان المبارک 2 مارچ 2025 سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

سپارکو کے مطابق سعودی عرب میں 28 فروری کو ہلال نظر آسکتا ہے، سعودی عرب میں رمضان یکم مارچ سے شروع ہوگا۔

انہوں نے بتایاکہ ملک میں شوال کا چاند 30 مارچ کو متوقع ہے، عید الفطر 31 مارچ کو ہوسکتی ہے۔  رمضان کے چاند کی رویت کا حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کے پاس ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More