وفاقی وزراء کی پارلیمانی کارکردگی پر رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔
پلڈاٹ رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ میں 18وزراء اور 2وزیر مملکت ہیں،وفاقی کابینہ میں صرف ایک خاتون وزیرمملکت ہے۔
پاکستان ریلوے کا سرسید ایکسپریس بند کرنے کا اعلان
وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ کارکردگی کے لحاظ سے سب سے مؤثر رکن کابینہ رہے،وہ پارلیمانی کارکردگی کے لحاظ سے پہلے نمبر پرہیں،ایوان میں حاضری اور گفتگو میں بھی اعظم نذیر تارڑ پہلے نمبر پرہیں۔
اعظم نذیر تارڑ نے آئینی ترمیمی بلوں سمیت 38حکومتی بلوں کی منظوری کرائی،اعظم نذیر تارڑ 157میں سے89اجلاسوں میں شریک ہوئے۔انہوں نے 17گھنٹے 18منٹ ایوان میں گفتگو کی۔
نیا پاکستان روایتی سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں کمی
خواجہ آصف 69اجلاسوں میں شرکت کرکے دوسرے نمبر پر رہے،انہوں نے 5گھنٹے 41منٹ ایوان میں گفتگو کی۔
ایوان میں گفتگو کے لحاظ سے وزیراطلاعات عطاتارڑ تیسرے نمبرپر رہے،وزیراطلاعات حاضری کے لحاظ سے پانچویں نمبر پر ہیں۔