نیوزی لینڈ کی بنگلادیش کو 5 وکٹوں سے شکست

سچ ٹی وی  |  Feb 24, 2025

چیمپئنز ٹرافی کے چھٹے میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلادیش کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

بنگلادیش کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 236 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ نے 237 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 47 ویں اوور میں پورا کرلیا۔

بنگلادیش کی جانب سے کپتان نجم الحسن شانتو 77 رنز بنا کر نمایاں رہے، ذاکرعلی نے 45 رنز اسکور کیے۔اس کے علاوہ رشاد حسین نے 26 ، تنزید حسن نے 24، مہدی حسن میراز نے 13 اور تسکین احمد نے 10 رنزبنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے مائیکل بریسویل نے 4 اور ول او رورکے نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

نیوزی لینڈ نے 237 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 47 ویں اوور میں پورا کرلیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے رویندرا نے شاندار سنچری بنائی، وہ 112 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 12 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

ان کے علاوہ ٹام لیتھم نے 55 اور ڈیون کونوے نے 30 رنزبنائے، کین ولیمسن 5 اور ول ینگ صفرپر آؤٹ ہوئے۔ گلین فلپس 21 اور مائیکل بریسویل 11 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

بنگلادیش کی جانب سے تسکین احمد، ناہید رانا، مستفیض الرحمان اور رشاد حسین نے ایک ایک وکٹ لی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More