پاکستان چیمپیئنز ٹرافی کے چھٹے روز ایونٹ سے باہر: ’اب اگر مگر سے بات بہت آگے بڑھ گئی ہے، بس اب آرام سے گھر بیٹھیں‘

بی بی سی اردو  |  Feb 24, 2025

Getty Images

پاکستان میں جاری چیمپیئنز ٹرافی کے ابتدائی چھ دنوں میں ہی میزبان ٹیم ایونٹ سے باہر ہو گئی ہے۔

جی بلکُل آپ درست سمجھے ہیں یہاں بات ہو رہی ہے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی جسے ایونٹ میں اپنے دونوں میچز میںبُری کارکردگی کی وجہ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اب آج کا میچ یوں تھا تو نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان، مگر پاکستانی فینز بنگلہ دیش کے لیے دُعا گو تھے۔

بہت سے دیگر ایونٹس کی طرح پاکستانی فینز نے اپنی ٹیم کی بُری کارکردگی کے بعد قلم سنبھالا اور حساب کتاب شروع کیا جس کے بعد پتہ یہ چلا کہ جناب اگر راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں بنگلہ دیش نیوزی لینڈ کو شکست دے دیتا ہے تو پاکستان کی اس ایونٹ میں رہنے کی مبہم اُمید باقی رہے گی۔

مگر جناب یہاں تو حالات و واقعات فینز کے حساب کتاب سے مختلف ہی رہے کیونکہ نیوزی لینڈ نے تو بنگلہ دیش کو شکست دے دی۔

آئی سی سی چیپمیئنز ٹرافی کے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے والے چھٹے میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی اور اسی کے ساتھ نیوزی لینڈ نے ایونٹ کے سیمی فائنل کی لیے بھی کالیفائی کر لیا ہے۔

تاہم اس شکست کے بعد بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم بھی پاکستان کی ہی طرح دو میچوں میں ناکامی کے بعد اس ایونٹ سے باہر ہو گئی ہے۔

ابرار احمد کے ایکشن پر ٹرولنگ اور دہلی پولیس کا طنز: ’پڑوسی ملک سے ابھی کچھ عجیب سی آواز سُننے میں آئی ہے‘یہ پاکستان کرکٹ بورڈ ہے یا کوئی فرنچائز کمپنی؟پاکستان بمقابلہ انڈیا: ’یہ بابر اعظم کے کریئر کی بقا کا سوال ہے‘’وہ ٹیم جو ہمیشہ فتح کے لیے بھوکی رہتی ہے‘: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو ’چیمپیئنز ٹرافی کی سب سے بہترین اننگز‘ میں شکست دے دی

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ جس کے بعد بنگلہ دیش پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نو وکٹوں کے نقصان پر 236 رنز بنائے یوں نیوزی لینڈ کو اس میچ میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے 237 رنز کا ہدف ملا۔

نیوزی لینڈ کی اننگزGetty Imagesرچن رویندرا 112 رنز بنائے انھوں نے 105 گیندوں کا سامنا کیا جن میں انھوں نے 12 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

نیوزی لینڈ کی اننگز کے آغاز پر ہی تسکن احمد کی نہایت عمدہ گیند پر اوپنر ول ینگ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے۔ ابھی نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم اپنے پہلے نقصان سے سنبھلی نہیں تھی کہ تیسرے اوور کی تیسری گیند پر انتہائی تجربہ کار بیٹسمین کین ویلمسن صرف پانچ رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

کین کے بعد 16ویں اوور میں ڈیون کانوائے مُستفیض الرحمان کی گیند پر بولڈ ہو گئے انھوں نے 45 گیندوں کا سامنا کیا اور 30 رنز بنائے جس میں اُن کے چھ چوکے شامل ہیں۔

ڈیون کے پویلین لوٹ جانے کے بعد رچن رویندرا اور ٹامم لیتھم نے ٹیم کو سنبھالا دیا اور سکور 201 تک پہنچا دیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ سکور رچن رویندرا 112 رنز بنائے انھوں نے 105 گیندوں کا سامنا کیا جن میں انھوں نے 12 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

رچن کے آؤٹ ہو جانے کے بعد ٹام لیتھم نیوزی لینڈ کے آؤٹ ہونے والے پانچویں کھلاڑی تھے انھوں نے 55 رنز بنائے اور انھیں محموداللہ نے شاندار تھرو پر رن آؤٹ کیا۔

بنگلہ دیش کی جانب سے تسکن احمد، ناہید رانا، مُستفیض، اور ریشاد حسین نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

بنگلہ دیش کی اننگزGetty Images

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں بنگلہ دیش نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 236 رنز بنائے۔

نجم الحسن شانتو اور تنزید حسن نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا تاہم بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم کا مڈل آرڈر پرفارم کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہا۔

تنزید حسن 24 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تو بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم کے لیے یہ وکٹ گرنے کے دیر تھی کہ بس وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ ہی شروع ہو گیا۔ مہدی حسن میراز 13، توحید ہردوئے، 7 مشفق الرحیم 2، محمود اللہ 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

مگر ایسے میں بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان نے جاکر علی کے ساتھ ملکر ٹیم کو سنبھالہ دیا اور ایسے میں اپنی نصف سینچری بھی مکمل کی، شانتو 77 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے اور کریز پر اُن کا ساتھ دینے والے جاکر علی نے 45 رنز کی اننگز کھیلی۔ رشاد حسین 26 اور تسکن احمد 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے مائیکل بریسویل 4، ول او رورک 2 جب کہ میٹ ہینری اور کائل جیمیسن ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Getty Images

سوشل میڈیا پر نیوزی لینڈ کی کامیابی سے زیادہ غصہ لوگوں نے پاکستانی کرکٹ ٹیم اور کھلاڑیوں پر نکالا۔

وحید اختر نامی ایک صارف نے ایکس پر لکھا ’اب اگر مگر سے بات بہت آگے بڑھ گئی ہے، بس اب آپ آرام سے گھر بیٹھیں۔ پاکستان اب چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہو گیا۔‘

خالد سیف اللہ نامی صارف نے ایکس پر پاکستانی کرکٹ ٹیم سے نااُمید ہو کر اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’ہم پاکستان کرکٹ ٹیم کو پہلے ہی راونڈ میں باہر ہونے اور ہمارے جذبات کو مزید مجروح ہونے سے بچانے پر دل کی اتہا گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں۔‘

تاہم کرکٹ تجزیہ کار مظہر ارشد نے ایکس پر لکھا ’آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں دفاعی چیمپئن پاکستان 6 روز کے اندر ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا ہے۔‘

کرکٹ تجزیہ کار سیج صادق نے ایکس پر جہاں ایک جانب نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی تعریف کی وہیں انھوں نے چند جُملوں میں پاکستان کرکٹ ٹیم پر تنقید بھی کی انھوں نے لکھا کہ ’نیوزی لینڈ نے آج 15 رنز پر دو کھلاڑیوں کے آؤٹ ہو جانے کے باوجود ہدف حاصل کر لیا۔ اپنے خول میں جانے اور مطلوبہ رن ریٹ بڑھانے دینے کے بجائے انھوں نے اچھی رفتار سے سکور کیا اور پھر کامیابی حاصل کی۔ ایسا لگتا ہے کہ یہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بس کی بات نہیں۔‘

پاکستان کرکٹ ٹیم اب 27 فروری کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہی بنگلہ دیش کے خلاف ایونٹ کا اپنا تیسرا میچ کھیلے گی۔ یاد رہے کے اس سے قبل پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں دونوں کو ہی اپنے ابتدائی دونوں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

چیمپیئنز ٹرافی میں سوموار کے روز راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے والے میچ کے بعد جہاں دفاعی چیمپئین پاکستان کا سفر اپنے اختتام کو پہنچا وہیں بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم بھی اس ایونٹ سے باہر ہو چُکی ہے۔

تاہم ان دو ٹیموں کے ایونٹ سے باہر ہو جانے کے بعد نیوزی لینڈ اور انڈیا کی کرکٹ ٹیموں نے سیمی فائنل کے لیے کالیفائی کر لیا ہے۔

’دی گریٹسٹ رائیولری‘: انڈیا اور پاکستان کے کرکٹرز پر سیاست، توقعات اور شائقین کے دباؤ کی کہانیچیمپیئنز ٹرافی 2017: وہ میٹنگ جس نے پاکستان کے لیے ٹورنامنٹ کا رخ موڑ دیا’وہ ٹیم جو ہمیشہ فتح کے لیے بھوکی رہتی ہے‘: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو ’چیمپیئنز ٹرافی کی سب سے بہترین اننگز‘ میں شکست دے دیپاکستان بمقابلہ انڈیا: ’یہ بابر اعظم کے کریئر کی بقا کا سوال ہے‘یہ پاکستان کرکٹ بورڈ ہے یا کوئی فرنچائز کمپنی؟ابرار احمد کے ایکشن پر ٹرولنگ اور دہلی پولیس کا طنز: ’پڑوسی ملک سے ابھی کچھ عجیب سی آواز سُننے میں آئی ہے‘
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More