بنگلادیش کی شکست کیساتھ پاکستان بھی چیمپئنز ٹرافی سے آؤٹ

سچ ٹی وی  |  Feb 24, 2025

چیمپئنز ٹرافی کے چھٹے میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلادیش کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر پاکستان کی سیمی فائنل میں جانےکی رہی سہی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں بنگلادیش نے پہلےکھیلتے ہوئے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے237 رنز کا ہدف دیا جسے کیوی ٹیم نے5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرکے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا اور دفاعی چیمپئن پاکستان چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگیا۔

خیال رہے کہ پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی میں اپنے دونوں گروپ میچز میں نیوزی لینڈ اور بھارت کے ہاتھوں مسلسل شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد قومی ٹیم کی سیمی فائنل میں رسائی اگر مگر کا شکار ہوگئی تھی۔

پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے ضروری تھا کہ آج کے میچ میں بنگلادیش نیوزی لینڈ کو بھاری مارجن سے شکست دے، اس کے علاوہ ضروری تھا کہ بھارت بھی نیوزی لینڈ کو بھاری مارجن سے شکست دے۔

پاکستان کو بنگلادیش کے خلاف اپنا آخری میچ بھی بڑے مارجن سے جیتنا تھا۔

آج کے میچ کے نتائج نے پاکستان اور بنگلادیش کو سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا ہے جب کہ بھارت اور نیوزی لینڈ گروپ اے سے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More