بھارت سے میچ ہارنے پر بانی پی ٹی آئی غصے میں تھے، علیمہ خان نے ملاقات کا احوال بتا دیا

ہم نیوز  |  Feb 25, 2025

پاکستان تحریک انصاف کے بانی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے آج اپنے بھائی سے جیل میں ہونے والی ملاقات کا احوال بتا دیا۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عمران خان بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی شکست پر غصے میں تھے اور انہوں نے سارا غصہ آج کرکٹ پر اتارا۔

اس بارے میں انہوں نے مزید بتایا کہ میچ ہارنے پر عمران خان کو بڑا دکھ تھا، بانی پی ٹی آئی نے کیا جب سفارشی لوگوں کو عہدوں پر بٹھایا جائے گا تو کرکٹ تباہ ہوگی، محسن نقوی کو پہلے چیف منسٹر لگایا، اس نے ظلم کیا۔

علیمہ خان نے بتایا کہ عمران خان کا کہنا تھا کہ محسن نقوی کو وزیر داخلہ لگایا، اس نے ظلم کیا، محسن نقوی کو جس عہدے پر لگایا، اس نے بیڑا غرق کیا، پاکستان میں اتنے عہدے کسی شخص کے پاس نہیں، جتنے محسن نقوی کے پاس ہیں۔

جناح ہائوس حملہ کیس ، پولیس نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو بے قصور قرار دیدیا

عمران خان نے کہا اتنی بری کارکردگی پر عزت دار آدمی مستعفی ہوجاتا ہے لیکن محسن نقوی مستعفی نہیں ہوگا، محسن نقوی سے پوچھا جائے اس کو کرکٹ کا کیا تجربہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اس بات پر ہنسے ہیں، ان کی صحت بلکل ٹھیک ہے۔ بانی کی ہفتہ والے دن اپنے بچوں سے بات ہوئی تھی، ہم نے بچوں سے بات کی تو ہمیں تسلی ہوئی بانی ٹھیک ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More