سندھ بھرمیں میٹرک امتحانات کی تاریخ تبدیل کردی گئی

ہم نیوز  |  Feb 25, 2025

کراچی،حیدرآباد ،سکھر سمیت سندھ بھرمیں میٹرک امتحانات کی تاریخ رمضان المبارک کی وجہ سے تبدیل کردی گئی ہے۔

نویں دسویں جماعت کے امتحانات 7 اپریل سے منعقد ہوں گے جو 25 اپریل تک جاری رہیں گے،پریکٹیکل امتحانات 10 مارچ کو ہوں گے،فرسٹ ائیر اور سیکنڈ ائیر کے امتحانات کا آغاز 28 اپریل سے ہوگا۔

کریکٹرسرٹیفکیٹ کا پیٹرن تبدیل کردیا گیا

اس سے قبل خیبرپختونخوا حکومت نے بھی رمضان المبارک کے پیش نظر میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات ملتوی کر دیے تھے۔

صوبائی حکومت نے تمام تعلیمی بورڈز کو میٹرک کے امتحانات ملتوی کرنے کا حکم دیتے ہوئے یہ امتحانات رمضان کے بعد اپریل میں لینے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

ترجمان پشاور تعلیمی بورڈ کا کہنا ہے کہ امتحانات ماہ رمضان کے بعد لیے جائیں گے،امتحانات ملتوی کرنے کا مقصد رمضان کے دوران طلباء کو سہولت دینا ہے۔

سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے پر خوش ہوں،کیوی کپتان

صوبے میں میٹرک کے سالانہ امتحانات 5 مارچ کو شیڈول تھے تاہم اب التوا کے بعد میٹرک کے سالانہ امتحانات 8 اپریل کو شروع ہوں گے۔

خیبرپختونخوا میں انٹر کے امتحانات اب 10 اپریل کے بجائے 7 مئی کو شروع ہوں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More