آسٹریلیا اور افغانستان کا اہم میچ آج، فاتح ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ جائیگی

ہم نیوز  |  Feb 28, 2025

آسٹریلیا اورافغانستان کا میچ دونوں کیلئےانتہائی اہمیت اختیار کرگیا، جو ٹیم جیتی سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی۔

افغانستان ٹیم ہاری تو ایونٹ سے باہر ہوجائے گی لیکن آسٹریلیا ہارا تو وہ  باہر نہیں ہوگا بلکہ اُسے ہفتے کو انگلینڈ اورجنوبی افریقا کے میچ کا انتظار کرنا ہوگا، میچ کے دوران بارش کا بھی امکان ہے۔

مجھے زبردستی ان فٹ قرار دے کر ٹیم سے باہر کیا گیا، عمر اکمل

آسٹریلیا اورجنوبی افریقہ کے ابھی تین تین پوائنٹس ہیں جبکہ رن ریٹ افریقہ کا بہتر ہے،اگلے میچ کیلئے آسٹریلیا نے افغانستان کے خلاف میچ کی تیاری انڈور میں کی، بارش کے باعث افغان ٹیم نے پریکٹس سیشن منسوخ کردیا۔

دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم کے بیٹر مارنوس لبوشین نے کہا کہ اُن کے بیٹر فارم میں ہیں، گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کریں گے،افغانستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ لاہور میں دوپہر دو بجے شروع ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More