حکومت سے ایوان صدر نے ایک سالہ کارکردگی رپورٹ مانگ لی

ہم نیوز  |  Mar 01, 2025

حکومت سے ایوان صدر نے ایک سالہ کارکردگی رپورٹ مانگ لی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایوان صدر نے صدر آصف علی زرداری کی جانب سے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب سے قبل حکومت سے ایک سالہ کارکردگی کی رپورٹ طلب کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر آصف علی زرداری پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کے اہم نکات کے ساتھ ساتھ اہم معاشی اقدامات کے نتائج کا ذکر بھی کریں گے۔

وفاقی حکومت نے رمضان المبارک میں سرکاری دفاتر کے اوقات کار تبدیل کر دیے

اپنے خطاب میں صدر مملکت کشمیر اور فلسطین سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر بھی اظہار خیال کریں گے، اپوزیشن کی جانب سے متوقع احتجاج کے پیش نظر ان کے خطاب کا دورانیہ بیس سے پچیس منٹ تک ہو گا۔

صدر مملکت کے خطاب کے ساتھ ہی دوسرے پارلیمانی سال کا آغاز ہو جائے گا، مشترکہ اجلاس دس مارچ کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More