چیمپئنز ٹرافی: سیمی فائنل میں کون کس کا سامنا کرے گا؟

سچ ٹی وی  |  Mar 02, 2025

چیمپئنز ٹرافی 2025 میں گروپ مرحلے کے آخری میچ میں بھارت نیوزی لینڈ کو 44 رنز سے ہرا کر گروپ اے میں 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آگیا۔

سیمی فائنل میں بھارت کا مقابلہ گروپ بی کی نمبر 2 ٹیم آسٹریلیا سے ہوگا، یہ میچ 4 مارچ کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم گروپ اے میں دوسرے نمبرپر آئی اور وہ گروپ اے کی نمبر ون ٹیم جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے سیمی فائنل میں مدمقابل آئےگی، یہ میچ 5 مارچ کو لاہو ر کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

چیمپئنز ٹرافی کا فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائےگا، اگر بھارت فائنل میں پہنچا تو میچ دبئی میں ہوگا ورنہ آسٹریلیا کی ٹیم نیوزی لینڈ یا جنوبی افریقا سے لاہور میں فائنل کھیلے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More