نیوزی لینڈ کے کھلاڑی میٹ ہنری نے رچرڈ ہیڈلی کا ریکارڈ توڑ دیا

ہم نیوز  |  Mar 02, 2025

دبئی: چیمپئنز ٹرافی میں نیوزی لینڈ کے کھلاڑی میٹ ہنری نے رچرڈ ہیڈلی کا ریکارڈ توڑ دیا۔

نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کا 12واں میچ دبئی کے اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ جہاں نیوزی لینڈ کے کھلاڑی میٹ ہنری چیمپئنزٹرافی میں بھارت کے خلاف 5 وکٹیں لینے والے پہلے باؤلر بن گئے۔

میٹ ہنری نیوزی لینڈ کے 8ویں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلر بھی بن گئے۔ اور انہوں نے رچرڈ ہیڈلی کا ریکارڈ توڑ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: چیمپئننزٹرافی بدترین کارکردگی، قومی ٹیم کیلئے نیا کوچ مقرر کئے جانے کا امکان

میٹ ہنری نے بھارت کے خلاف میچ میں 5 وکٹیں لے کر رچرڈ ہیڈلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔ انہوں نے 163 ون ڈے وکٹیں بھی مکمل کیں۔ میٹ ہینری نے کوہلی کو 300ویں ون ڈے میں آؤٹ کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More