ہم دہشتگردی کے خلاف نئی تاریخ رقم کرنے جا رہے ہیں، وزیر دفاع

ہم نیوز  |  Mar 04, 2025

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہم دہشتگردی کے خلاف نئی تاریخ رقم کرنے جا رہے ہیں۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں معاشی، سیاسی، اخلاقی اور انتظامی کھنڈرات تھے لیکن اب ان کھنڈرات سے دوبارہ ایک امید سامنے نظر آ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک اعتماد کی فضا قائم ہوئی ہے جو ایک سال پہلے مشکل تھی۔ تاہم اب حکومتی اقدامات سے تمام اداروں میں ترقی کا سفر جاری ہے۔

پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ملک میں انتشار پھیلایا جو ابھی بھی جاری ہے۔ اور بیرونی طاقتوں کو دعوت دی جو آج بھی ان کی دہلیز پر کھڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی کے تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات میں کمی لائے ہیں، اویس لغاری

خواجہ آصف نے کہا کہ ایک ہمارے اندرونی حالات ہیں۔ اور ایک خلفشار ہمارے خلاف بیرونی محاذ پر ہے۔ لیکن ہم دہشتگردی کے خلاف جنگ کر کے نئی تاریخ رقم کرنے جا رہے ہیں۔ اور ہم معاشی اور سیاسی دہشتگردی کا بھی مقابلہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہاں ہزاروں کی تعداد میں دہشتگردوں کو لاکر بسایا گیا۔ اور ہم ہر قسم کی دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔ تنقید کا ہم ویلکم کرتے ہیں لیکن تنقید کرنے والوں کو دیکھنا چاہیئے کہ ہم نے کن حالات میں حکومت سنبھالی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More