صوبے میں رمضان المبارک کے دوران لوڈ شیڈنگ پر گورنر خیبرپختونخوا نے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا ہے۔
شہبازشریف کو لکھے گئے خط میں انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا وافر مقدار میں بجلی اور قدرتی گیس پیدا کرنے والا صوبہ ہے،ہمارے وسائل سے پیدا بجلی اور گیس سے ہمارے صوبے کو محروم رکھا جارہا ہے۔
چیمپئنز ٹرافی،دوسرے سیمی فائنل کیلئے مختلف کرکٹ بورڈز کے عہدیدار مدعو
رمضان میں بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے ،آپ کی جانب سے بجلی اور گیس کی عدم لوڈ شیڈنگ کے اعلان پر عمل نہیں کیا جارہا۔
سحری ، افطاری اور عبادات کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ سے شہری اذیت سے دوچار ہیں ،وزیراعظم فوری طور پرصوبے میں بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لیں۔