پشاور میں مرغی سستی ، کوئٹہ میں مہنگی ہو گئی

ہم نیوز  |  Mar 06, 2025

پشاور میں مرغی سستی جبکہ کوئٹہ میں مہنگی ہو گئی، لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

پشاور میں مرغی 30 روپے فی کلو سستی ہوگئی ہے، جس کے بعد زندہ برائلر کی فی کلو قیمت 476 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔

سرکاری نرخنامے کے مطابق پشاور میں فی کلو بھینس کا گوشت 800، گائے کا گوشت 850 جبکہ مٹن 1900 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

کوئٹہ میں رمضان کی آمد کے ساتھ ہی مرغی کا گوشت 170 روپے کلو مہنگا ہو گیاہے، زندہ برائلر مرغی 520 روپے کلو میں فروخت کی جا رہی ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان، ڈالر مزید مہنگا ہو گیا

کوئٹہ میں مرغی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ قلت کی وجہ سے ہے، اس اضافے سے کم آمدنی والے افراد کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

لاہور میں مرغی سستی ہوئی نہ ہی مہنگی، سرکاری نرخنامے میں برائلر گوشت کی قیمت 595 روپے فی کلو کی سطح پر مستحکم ہے، زندہ برائلر تھوک کی قیمت 397 روپے کلو اور پرچون قیمت 411 روپے مقرر کی گئی ہے۔

لاہور میں فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 286 روپے مقرر کی گئی ہے، ملک کے دیگر شہروں میں مرغی اور انڈوں کی قیمتیں مختلف ہیں، زیادہ تر شہروں میں سرکاری نرخناموں کے برعکس مرغی مہنگے داموں فروخت کی جا رہی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More