شریف اللہ 13 امریکیوں کی ہلاکت کاذمہ دار ہے، امریکی محکمہ خارجہ

ہم نیوز  |  Mar 07, 2025

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ شریف اللہ13امریکیوں کی ہلاکت کاذمہ دارہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے پریس بریفنگ  میں کہا ہے کہ داعش کے رکن کی گرفتاری پرپاکستان سے اظہارتشکرکیا ہے۔

جب تک امریکا غیر مصنفانہ ٹیکس عائد کرتا رہیگا ہم جواب دیتے رہیں گے،جسٹن ٹروڈو

ترجمان نے کہا کہ شریف اللہ سے متعلق معلومات محکمہ انصاف کوفراہم کردی ہیں، جوبائیڈن نے افغانستان سے انخلا کے ناقص انتظامات کئے، صدرٹرمپ ’’امریکا فرسٹ‘‘کی پالیسی کوجاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ روس یوکرین جنگ کوختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں، انصاف کے لیے شریف اللہ کوامریکا منتقل کیا گیا۔

ٹرمپ کے امریکیوں کومحفوظ رکھنے کےعزم کے تحت شریف اللہ گرفتارہوا، مارکوروبیوصدرکی خارجہ پالیسی کوآگے بڑھانے کیلئے پرجوش ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More