لڑکیاں اپنی حفاطت کے لیے خنجر اور مِرچ پاؤڈر ضرور ساتھ رکھیں: انڈین وزیر

اردو نیوز  |  Mar 09, 2025

انڈیا کی ریاست مہاراشٹر کے وزیر اور شیو سینا کے رہنما گلاب راؤ پٹیل نے کہا ہے کہ خواتین اپنی حفاظت کے لیے بیگ میں لِپ سٹک کے ساتھ خنجر اور مرچ پاؤڈر ضرور رکھیں۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق گلاب راؤ پٹیل نے یہ بات سنیچر کو خواتین کے عالمی دن کے موقعے پر ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہی ہے۔

شیو سینا کے رہنما نے ایم ایس آر ٹی سی بس کے کرائے نصف کرنے، لڑکی باہین سکیم اور لڑکیوں کے لیے مفت تعلیم جیسے حکومتی اقدامات کا حوالہ بھی دیا۔

انہوں نے کہا کہ ’اگر ہم خواتین کے بااختیار ہونے کی بات کریں تو آج بھی برے واقعات پیش آتے ہیں۔ جب ہم شیو سینا کے رہنما (بال ٹھاکرے) کے خیالات سے متاثر تھے تو خواتین کے خنجر اور مرچ پاؤڈر ساتھ رکھنے کے بیان پر صحافیوں نے ہمیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔‘

’لیکن حالات آج بھی ویسے ہی ہیں۔ میری نوجوان خواتین سے درخواست ہے کہ وہ یہ چیزیں (خنجر اور مرچ پاؤڈر) ساتھ رکھا کریں۔‘

گلاب راؤ پٹیل نے تقریب سے خطاب میں 25 فروری کو پونے کی ایک بس میں 26 سالہ لڑکی کے ساتھ ریپ کے واقعے سمیت خواتین کے خلاف جرائم کا ذکر بھی کیا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More