معروف اداکارہ کی خفیہ شادی کے 4 ماہ بعد طلاق

سچ ٹی وی  |  Mar 11, 2025

بھارتی ٹی وی انڈسٹری کی اداکارہ ادیتی شرما اور ان کے شوہر کے درمیان خفیہ شادی کے 4 ماہ بعد طلاق کی نوبت آ گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ادیتی شرما اور ابھینیت کوشیک نے کئی سال تک ریلیشن شپ میں رہنے کے بعد گزشتہ سال نومبر میں شادی کی تھی اور اب ان کے درمیان قانونی طور پر علیحدہ ہونے کی کارروائی جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ادیتی شرما نے شادی کو خفیہ رکھنے پر اصرار کیا تھا تاہم بعد میں ان دونوں نے شادی کی تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔

ابھینیت کوشیک کے قانونی مشیر راکیش شیٹی نے کہا ہے کہ اداکارہ کی درخواست پر شادی کی تقریب ہوئی۔

اداکارہ کے شوہر کا کہنا ہے کہ ادیتی کی شرط تھی کہ کیریئر کی وجہ سے کسی کو شادی کا پتہ نہ چلے، آپ اپنے پارٹنر کے لیے سب کچھ کرتے ہیں تو میں نے بھی ایسا ہی کیا، والدین اور بہت ہی قریبی گھر والوں کی موجودگی میں شادی ہوئی۔

ابھینیت کوشیک اور ان کی قانونی ٹیم نے دعویٰ کیا ہے کہ ادیتی شرما کے اپنے ساتھی اداکار کے ساتھ مبینہ تعلقات کا پتہ چلنے پر معاملات خراب ہوئے۔

قانونی ٹیم کے مطابق اس سارے معاملے کے بعد ادیتی اور ان کے اہلِ خانہ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے شادی کو مذاق قرار دے دیا۔

ابھینیت کوشیک اور ان کی قانونی ٹیم نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ ادیتی شرما اور ان کے خاندان نے علیحدگی کے لیے 25 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More