لگتا ہے دانش کی طلاق پکی ہے ۔۔ رمضان ٹرانسمیشن میں رابعہ انعم کی بیہودہ گفتگو ! صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا

ہماری ویب  |  Mar 11, 2025

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات رابعہ انعام اور دانش تیمور ان دنوں گرین انٹرٹینمنٹ کے رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کر رہے ہیں، اور ان کی اسکرین پر کیمسٹری اور دلچسپ اندازِ میزبانی نے انہیں عوام کے درمیان ایک بڑا موضوعِ بحث بنا دیا ہے۔ دونوں کی متعدد ویڈیوز اور لمحے سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکے ہیں، جنہوں نے انہیں مداحوں کے دلوں میں خاص جگہ دلوا دی ہے۔

خاص طور پر دانش تیمور کی بات کریں تو مداح ان کی پختہ سوچ اور متوازن شخصیت کو سراہ رہے ہیں، جو رمضان ٹرانسمیشن میں ایک اہم عنصر سمجھا جا رہا ہے۔ لیکن جہاں دانش کی میزبانی کے چرچے ہو رہے ہیں، وہیں رابعہ انعام کی کچھ باتوں پر بھی تنقید ہو رہی ہے۔

رابعہ انعام کی جانب سے بعض مزاحیہ باتوں اور بیانات پر کچھ ناظرین نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے، خصوصاً جب وہ دانش تیمور کو بار بار عائزہ خان کے بارے میں باتیں کرنے کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بناتی ہیں۔ سوشل میڈیا پر یہ کہا جا رہا ہے کہ رابعہ نے رمضان کی تقدس کو نظرانداز کرتے ہوئے کئی بار دانش کی شخصیت پر حملے کیے ہیں، اور ان کے مذاق یا چبھتی ہوئی باتوں نے بعض لوگوں کو ناراض کر دیا ہے۔

مداحوں کا کہنا ہے کہ رابعہ انعام نے دانش تیمور کی زبان سے ایک بار "آمنہ" کہنے پر بھی بار بار مذاق بنایا، جو ان کے مطابق غیر ضروری تھا۔ اس کے علاوہ، رابعہ کا عائزہ خان کا ذکر بار بار کرنا بھی ناپسندیدہ قرار دیا گیا ہے۔

کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ رابعہ کی یہ باتیں دانش کا گھر خراب کر رہی ہیں۔ جبکہ کچھ صارفین نے رابعہ پر جلنے اور حسد کرنے کا الزام لگایا، اسکے علاوہ لوگوں نے بار بار سارہ اور فلک کی شادی اور ان کی رومانوی حرکات پر ذکر کرنے پر بھی سوال اٹھائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More