محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے عید پر افسران کی چھٹیاں منسوخ کر دیں

ہم نیوز  |  Mar 22, 2025

کراچی: محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے عید الفطر پر افسران کی چھٹیاں منسوخ کر دیں۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے محکمہ ٹرانسپورٹ کے افسران اور عملے کی عید کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہےعوام کو عید الفطر پر کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اور عید تعطیلات کے دوران کوئی شہری اضافی کرایہ ادا نہ کرے۔

یہ بھی پڑھیں: ایک کروڑ نوکریوں کا جھانسہ دینے والے لوگوں کا روزگار چھیننے پر آ گئے ہیں، عظمیٰ بخاری

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ تمام افسران اور اہلکار عوامی شکایات کے ازالے کے لیے فیلڈ میں موجود رہیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More