اسلام آباد یونائیٹڈ نے متبادل کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا

سچ ٹی وی  |  Mar 24, 2025

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کا ریپلیسمنٹ ڈرافٹ کامیابی سے مکمل ہوگیا جس میں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے متبادل کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا۔

پاکستان سپر لیگ 10 کے ریپلیسمنٹ ڈرافٹ میں پشاور زلمی نے پورے سیزن کے لیے کوربن بوش کی جگہ ڈائمنڈ کیٹیگری میں جنوبی افریقہ کے جار لِنڈے کو منتخب کرلیا۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقی آل راؤنڈر کوربن بوش کو قانونی نوٹس جاری کیا تھا، یہ نوٹس کوربن بوش کی جانب سے پی ایس ایل میں اپنی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کے سبب بھیجا ہے۔ کوربن بوش کو پشاور زلمی نے پی ایس ایل پلیئر ڈرافٹ میں ڈائمنڈ کیٹیگری میں منتخب کیا تھا، تاہم انہوں نے پاکستان سپر لیگ کھیلنے کے بجائے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں ممبئی انڈین کو جوائن کرلیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے سپلیمینٹری میں کچھ میچوں کے لیے جنوبی افریقہ کے راسی وینڈر ڈوسن کی جگہ آسٹریلیا کے ایلکس کیری کو منتخب کیا۔ کراچی کنگز نے سلوری کیٹیگری میں منتخب ہونے والے بنگلہ دیش کے لٹن داس اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کے پکس کو ریزرو کرلیا۔

علاوہ ازیں، پشاور زلمی نے گولڈ کیٹیگری میں بنگلہ دیش کے ناہید رانا اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نیوزی لینڈ کے مارک چیپمین کی پکس کو ریزرو کرلیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More