ہربھجن سنگھ کا جوفرا آرچر کیخلاف نسلی امتیاز پر تبصرہ ، نیا تنازع کھڑا ہو گیا

ہم نیوز  |  Mar 25, 2025

سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ  کے کمنٹری کے دوران انگلینڈ کے فاسٹ بائولر جوفرا آرچر کے بارے میں نسل پرستانہ تبصرے سے نیا تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔

اتوار کوآئی پی ایل کے میچ میں سن رائزز حیدرآباد کے بیٹرز نے راجستھان کے بائولرز کا بھرکس نکالا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 286 رنز بناکر آئی پی ایل کی تاریخ کا دوسرا بڑا اسکور بنایا۔

نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

اس میچ میں راجستھان رائلز کے بولر جوفرا آرچر نے آئی پی ایل کی تاریخ کا مہنگا ترین اسپیل کرایا۔ آرچر نے 4 اوورز میں بغیر کوئی وکٹ حاصل کیے 76 رنز دیے، جوکہ آئی پی ایل کی تاریخ میں کسی بھی بولر کا سب سے مہنگا اسپیل ہے۔

میچ کے دوران ہربھجن سنگھ نے ہندی میں کمنٹری کرتے ہوئے کہا کہ لندن میں کالی ٹیکسی کا میٹر تیز بھاگتا ہے اور یہاں پر آرچر صاحب کا میٹر بھی تیز بھاگا ہے۔

ہربھجن کے اس تبصرے نے سوشل میڈیا پر ایک طوفان برپا کر دیا ، کئی مداحوں نے ہربھجن سے معافی  مانگنے کو کہا اور آئی پی ایل سے ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

بھارت، عرفان پٹھان آئی پی ایل کی کمنٹری پینل سے آئوٹ

ایک صارف نے لکھا کہ یہ شرمناک اور ناقابلِ قبول ہے، ہربھجن سنگھ کو فوری طور پر کمنٹری پینل سے معطل کرنا چاہیئے۔ ایک اور صارف نے کہا کہ آئی پی ایل جیسے بڑے ایونٹ میں اس قسم کے بیانات کی کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہیئے۔

 

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More