نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

ہم نیوز  |  Mar 24, 2025

نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

ٹام لیتھم نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی قیادت کریں گے،نک کیلی،محمد عباس نیوزی لینڈ کے ون ڈے اسکواڈ میں پہلی بار شامل کئے گئے ہیں۔

چین کے خلائی طب پروگرام کا حصہ بننا پاکستان کیلئے اہم سنگ میل ہے،وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی

عادی اشوک، مائیکل بریسویل اورنیتھن اسمتھ بھی ٹیم میں شامل ہیں،جیکب ڈفی، ڈیرل مچل ،وِل او رورک اورمارک چیپ مین ٹیم کا حصہ ہونگے۔

مچل ہےاور ول ینگ بھی نیوزی لینڈ کے اسکواڈ میں شامل ہیں،نیوزی لینڈ اور پاکستان کےدرمیان ون ڈے سیریزکا آغازہفتے کو نیپئرمیں ہوگا۔

وفاقی وزرا اور پارلیمانی سیکریٹریز کی غیر حاضری ،ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا وزیر اعظم کو خط

دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ایک روزہ میچز کھیلے جائینگے۔پاکستان پہلے ہی نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست کھا چکا ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More