31انتہائی مطلوب انسانی سمگلرز کے ریڈ نوٹس جاری کردیے گئے،ایف آئی اے نے انتہائی مطلوب انسانی سمگلرزکو واپس لانے کیلئے انٹرپول کوبھی لکھ دیا ہے۔
پچاس انتہائی مطلوب انسانی سمگلرزکی واپسی کیلئے سات ممالک کو تین درجن باہمی ایم ایل اے ارسال کیے گئے ہیں،ایف آئی اے نے ایران، سعودی عرب، اٹلی، عمان، یواے ای، یونان اورسپین میں اپنے لنک دفاتربھی کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تحریک انصاف ملک میں افراتفری پید ا کرنا چاہتی ہے، خرم دستگیر
انسانی سمگلنگ کیس میں 735 افراد کو گرفتارکیا جا چکا ہے،پچھلے دوسال کے کشتی واقعات میں اب تک کئی پاکستانی ہلاک ہوچکے ہیں۔
یونان کشتی واقعہ میں 262، گریک کوسٹ گارڈ میں 5، مراکش میں 10 اورلیبیا میں 16 پاکستانی ہلاک ہوئے،دودرجن کے قریب پاکستانی تارکین وطن مختلف ممالک میں بھی ہلاک ہوئے۔
انسانی سمگلروں کی اکیاسی کروڑ روپے کی جائیدادیں بھی منجمد کردی گئی ہیں،ملزمان کے اکسٹھ کروڑ روپے کے بینک اکائونٹس بلاک کردیے گئے ہیں۔
نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا
انسانی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے 21 اضلاع میں ایک مہم بھی چلائی گئی ہے۔