ایف آئی اے کی بڑی کاروائی، 4 انسانی اسمگلر گرفتار

سچ ٹی وی  |  Mar 28, 2025

شہریوں کو سمندر کے راستے یورپ بھجوانے میں ملوث ملزم سمیت 4 انسانی اسمگلرز گرفتار کرلیے گئے۔

ترجمان کے مطابق ایف آئی اے گجرانوالہ زون نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے سمندر کے راستے شہروں کو یورپ بھجوانے میں ملوث ملزم سمیت 4 ایجنٹ گرفتار کرلیے، جن کی شناخت محمد ادریس، عمرفاروق، مرزا نعیم بیگ اور اللہ دتہ کے نام سے ہوئی۔ ملزمان کو گجرانوالہ اور گجرات کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا، جو شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر کروڑوں روپے لوٹتے رہے۔

ترجمان کے مطابق ملزم نعیم بیگ نے شہری سے 73 لاکھ روپے لے کر اٹلی بھجوانے کے معاملات طے کیے، تاہم ملزم نے شہری کو اٹلی کے بجائے لیبیا بھجوایا اور وہاں سے غیر قانونی طور یورپ بھجوانے کی کوشش کی۔ شہری نے کشتی کے ذریعے یورپ جانے سے انکار کر دیا اور واپس آ گیا۔ ملزم ادریس اور عمر فاروق نے شہریوں کو یورپ اور دیگر ممالک میں ملازمت کا جھانسہ دے کر 1 کروڑ 31 لاکھ روپے سے زائد ہتھیائے۔ ملزم اللہ دتہ نے بھی شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورے۔

ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے اور بھاری رقوم وصول کر کے روپوش ہو گئے تھے، جنہیں گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ملزمان کے ساتھ دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپا مار کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More