پاکستان کے نورزمان نے انڈر 23 ورلڈ سکواش چیمپئن شپ جیت کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
نور زمان نے مصری حریف کریم التر کے خلاف دو سیٹ ہارنے کے بعد 2-3 سے فتح سمیٹی۔
اس موقع پر نور زمان کا کہنا تھا کہ ’اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ میں نے ایونٹ جیت لیا ہے، جب میں دو سیٹ پیچھے تھا تو میرے دماغ میں چل رہا تھا کہ جو میں نے محنت کی ہے اسے شو کروں، الحمد للہ میں نے وہ شو کیا ہے۔‘
’جب میں دو سیٹ پیچھے تھا تو میری حکمت عملی تھی کہ میں ہار جیت کو ذہن پر سوار کیے بغیر فائٹ بیک کروں، اور الحمد للہ میں نے وہ کیا ہے۔‘
View this post on Instagram A post shared by World Squash (@worldsquashofficial)
اس سے قبل کراچی میں چیمپئن شپ کے مینز سیمی فائنل میں نور زمان نے ملائیشیا کے چنداران کےخلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا تھا۔ نور زمان نے پہلا گیم 6-11 سے جیتا اور دوسرے گیم میں بھی 2-11 سے کامیابی حاصل کی۔
تیسرے گیم میں بھی نورزمان کو 4-6 سے برتری حاصل تھی لیکن چندارن انجری کی وجہ سے میچ سے دستبردار ہوگئے اور نورزمان فائنل میں پہنچ گئے تھے۔
دوسرے سیمی فائنل میں مصر کے کریم التورکی نے ہم وطن اور ٹاپ سیڈ ابراہیم الکبانی کو ایک کے مقابلے میں تین گیمز سے ہرا دیا تھا۔ کریم التورکی کی کامیابی کا سکور 11-7، 2-11، 8-11 اور 5-11 رہا تھا۔