ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کا آغاز ہوگیا اور افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 140 رنز کا ہدف دیا ہے۔
راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں لاہور قلندرز کی ٹیم آخری اوور میں 139 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
لاہور قلندرز کے عبداللہ شفیق نے 66 رنزکی اننگز کھیلی اور 3 چھکے اور 6 چوکے لگائے جبکہ حارث رؤف 10 اور محمد نعیم 8 رنز بناسکے۔
شاہین آفریدی اور آصف آفریدی نے 2، 2 رنز بنائے جبکہ سیم بلنگز، جہانداد خان اور ڈیوڈویسا صفر پر آؤٹ ہوئے۔
اس سے قبل دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
تین بار کی چیمپین اسلام آباد یونائیٹڈ ٹورنامنٹ میں اعزاز کا دفاع کرے گی جبکہ لاہور قلندرز دو بار ٹائٹل اپنے نام کرچکی ہے۔