کولن منرو نے پی ایس ایل میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا

سچ ٹی وی  |  Apr 12, 2025

اسلام آباد یونائیٹڈ کے ٹاپ آرڈر بیٹر کولن منرو نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے افتتاحی میچ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

جمعہ کو پی ایس ایل کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 8 وکٹ سے شکست دی۔

راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کا 140 رنز کا ہدف 18 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

جارح مزاج بیٹرکولن منرو نے 42 گیندوں پر 59 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو قلندرز کے خلاف فتح دلانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

اس ففٹی کے ساتھ بائیں ہاتھ کے بیٹر کولن منرو نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سابق کپتان رائلی روسو کا ریکارڈ توڑ دیا۔

کولن منرو اب پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ ففٹی اسکور کرنے والے غیر ملکی کھلاڑی بن گئے۔

لاہور کے خلاف نصف سنچری منرو کی پی ایس ایل میں 13ویں ففٹی تھی، جس سے انہوں نے رائلی روسو کا 12 نصف سنچریوں کا ریکارڈ توڑا۔

پی ایس ایل میں سب سے زیاد ففٹی اسکور کرنے والے غیر ملکی بیٹرز میں لوک رونکی، جیسن رائے اور شین واٹسن بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ مجموعی طور پر پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ 50 پلس اسکور کرنے کا اعزاز پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کے پاس ہے، جنہوں نے اب تک 35 ففٹیاں اسکور کی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More