ہماری ویب | Jun 26, 2025
قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ 26-2025ء کی شق وار منظوری کا عمل جاری ہے۔ کاربن لیوی سے متعلق اپوزیشن کی تمام ترامیم مسترد کردی گئیں جبکہ وزیر خزانہ کی ترمیم منظور کرلی گئی۔ بیرسٹر گوہر، عالیہ کامران، نثار جٹ، زرتاج گل، شاہدہ اختر کی طرف سے ایوان میں بجٹ پر ترامیم پیش کی گئیں جنہیں مسترد کردیا گیا۔
قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ترامیم کے ساتھ فنانس بل (بجٹ) کی منظوری دی گئی تھی۔ علاوہ ازیں کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ گیس کے ایک ایجنڈے سے متعلق بھی کمیٹی بنائے جائے گی جو سپریم کورٹ میں اپنی تجاویز پیش کرے گی۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More