ہماری ویب | Jun 30, 2025
محکمۂ صحت سندھ نے کورونا وباء کے دوران بھرتی کیے گئے 289 میڈیکل افسران اور ڈاکٹرز کو فارغ کردیا۔
صوبائی محکمۂ صحت کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 89 دن کے معاہدے پر تعینات 289 میڈیکل افسران کی اب ضرورت نہیں۔ فارغ کیے گئے ڈاکٹرز اور افسران کی پوسٹنگ کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ، سکھر اور نوشہرو فیروز میں تھی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سندھ پبلک سروس کمیشن کے بغیر تعینات کردہ مذکورہ افسران کی محکمہ کو اب مزید ضرورت نہیں ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹرز کو 30 جون سے فارغ کیا گیا ہے۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More