جے یو آئی رہنما مفتی کفایت اللّٰہ اور انکی اہلیہ زخمی، بیٹا بیٹی جاں بحق۔۔ فائرنگ کس نے کی؟ افسوس ناک حقائق

ہماری ویب  |  Aug 16, 2025

خیبر پختونخوا کے ضلع ملاکنڈ کی تحصیل بٹ خیلہ میں پیش آنے والے ایک المناک واقعے نے علاقے کو صدمے میں ڈال دیا۔ جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما مولانا کفایت اللہ اور ان کی اہلیہ اس وقت شدید زخمی ہوگئے جب ان پر فائرنگ ان کے اپنے گھر میں ہوئی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق یہ اندوہناک حملہ خود ان کے بیٹے نے کیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں مولانا کفایت اللہ کا ایک بیٹا اور بیٹی موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے، جبکہ وہ خود اور ان کی اہلیہ زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیے گئے۔ واقعے میں ایک اور بیٹا اور بیٹی بھی شدید زخمی ہیں جنہیں فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ اطلاع ملتے ہی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور لاشوں کے ساتھ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔ واقعے کے بعد مبینہ ملزم، جو مولانا کفایت اللہ کا بیٹا بتایا جا رہا ہے، موقع سے فرار ہوگیا، جبکہ لیویز فورس نے ملزم کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔

متاثرہ خاندان کے قریبی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ نہ صرف ایک خاندان بلکہ پورے علاقے کے لیے ایک گہرا زخم بن گیا ہے، جہاں ابھی تک اس سانحے کی وجوہات واضح نہیں ہو سکیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More