کراچی میں آج کس وقت گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے دو دن کی پیش گوئی کردی

ہماری ویب  |  Aug 21, 2025

کراچی میں بارشوں کا سلسلہ ختم نہیں ہوا۔ محکمہ موسمیات نے جمعرات کے روز بھی شہر کے مختلف حصوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ گزشتہ دو دن کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش نے نظامِ زندگی متاثر کیا اور آج بھی یہی صورتحال درپیش آسکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق سندھ پر موجود ہوا کے کم دباؤ نے بارش کے سلسلے کو مزید فعال کر رکھا ہے۔ دوپہر کے اوقات میں گرج چمک کے ساتھ بادل بننے کی توقع ہے، جو شام اور رات تک زور پکڑ سکتے ہیں۔ شہر کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائیں اور موسلا دھار بارش بھی ہوسکتی ہے، جس کے باعث نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ موجود ہے۔

محکمہ موسمیات نے یہ بھی کہا ہے کہ رات گئے بارش کا زور کچھ کم ہوسکتا ہے، تاہم یہ سلسلہ جمعے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ درجہ حرارت کی بات کی جائے تو آج کم سے کم 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری تک جاسکتا ہے۔

ادھر شہر میں گزشتہ بارش کے بعد سے بجلی کی بندش اب بھی کئی علاقوں کو متاثر کر رہی ہے، جس سے شہریوں کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔ بارش کے ساتھ ساتھ بجلی کا بحران کراچی کے رہائشیوں کے لیے ایک الگ امتحان بن چکا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More