کی بورڈ سے انقلاب نہیں آتے، جلسے میں ایک کروڑ افراد چاہییں، وزیر اعلیٰ کا پارٹی کو چیلنج

ہماری ویب  |  Sep 22, 2025

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اپنی ہی پارٹی کو پشاور جلسے کے لیے ایک کروڑ افراد لانے کا چیلنج دے دیا۔انہوں نے کہا کہ صرف کی بورڈ چلانے سے انقلاب نہیں آتے اگر انگلیاں چلانے سے انقلاب آتا تو عمران خان آج جیل میں نہ ہوتے۔

چند روز قبل اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ان کا کہنا تھا کہ جب بھی جلسہ یا احتجاج ہوتا ہے تو سب ذمہ داری ان پر ڈال دی جاتی ہے الزامات لگائے جاتے ہیں اور پھر کہا جاتا ہے کہ علی امین جلسہ کریں اور لوگ نکالیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس بار وہ میزبان ہیں اور ذمہ داری سب پر ہوگی اب پارٹی ایک کروڑ افراد لا کر دکھائے۔

انہوں نے کہا کہ پشاور جلسے کے لیے کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی نا کوئی راستہ بند ہوگا اور ہر کارکن کو اپنا حصہ ڈالنا ہوگا۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پچھلے آٹھ ماہ میں عوامی شرکت کا حساب دیا جائے، 5 اور 14 اگست کے احتجاج کی ویڈیوز موجود ہیں جبکہ ڈی آئی خان میں پورا گراؤنڈ بھرا تھا اور صوبے بھر سے 8 لاکھ سے زائد افراد نکلے تھے۔

واضح رہے کہ پارٹی بانی پی ٹی آئی نے پشاور جلسے کی میزبانی وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے سپرد کی ہے جبکہ جلسہ 27 ستمبر کو موٹروے انٹرچینج بے نظیر اسپتال کے قریب پلاٹ میں منعقد ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More