Getty Imagesملزمہ کا دعویٰ ہے کہ اُن کے شوہر کی وفات کے بعد سے اُن کے سُسر انھیں جنسی طور پر ہراساں کر رہے تھے (فائل فوٹو)
انڈیا کے شہر چنائی میں پولیس نے ایک خاتون کے خلاف اپنے سُسر کو قتل کرنے کے الزام کے تحت مقدمہ درج کیا ہے، خاتون کا دعویٰ ہے کہ اُن کے سُسر مبینہ طور پر انھیں ہراساں کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
چنائی پولیس نے بی بی سی کو بتایا کہ اس مقدمے میں تاحال ملزمہ کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔
مقامی پولیس افسر کے مطابق ’خاتون کے خلاف قتل کا مقدمہ تو درج کر لیا گیا ہے لیکن انھیں گرفتار نہیں کیا گیا کیونکہ مبینہ طور پر اُن کا دعویٰ ہے کہ انھوں نے یہ عمل اپنا دفاع کرتے ہوئے کیا ہے۔‘
قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ خاتون کو گرفتار نہیں کیا گیا مگر انھیں اب اپنا یہ کیس عدالت میں ثابت کرنا ہو گا اور اس کی بنیاد پر فیصلہ ہو گا۔
قتل کا یہ واقعہ یکم جولائی کی صبح چنائی میں پیش آیا تھا۔ پولیس کے پاس درج کروائی گئی ایک شکایت میں 28 سالہ خاتون کا کہنا تھا کہ اُن کے بزرگ ساس سُسر، جو مچھلی کی خرید و فروخت کے کاروبار سے منسلک ہیں، اُن کے ساتھ غلط برتاؤ کرتے تھے۔
ملزمہ کے شوہر چار ماہ قبل وفات پا گئے تھے جس کے بعد یہ اپنے بچوں کے ہمراہ اپنی سسرال میں مقیم تھیں۔
اس مقدمے کی تفتیش کرنے والے پولیس افسر کا کہنا ہے کہ خاتون نے ابتدائی تفتیش میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ اُن کے سُسر گذشتہ کئی ہفتوں سے انھیں جنسی طور پر ہراساں کر رہے تھے۔
پولیس افسر کے مطابق ’ملزمہ نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے بیان میں جنسی ہراسانی کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُن کے سُسر انھیں کہتے تھے کہ میں تمہارے اور تمھارے بچوں کے لیے لیے کماتا ہوں، اسی لیے اب تم میری جنسی خواہشات پوری کرو۔‘
پولیس افسر کے مطابق 28 سالہ خاتون نے اپنے سُسر کے اس مبینہ رویے کے بارے میں اپنی ساس کو بھی آگاہ کیا تھا، جس کے بعد ساس اور سسر کے درمیان تکرار بھی ہوئی تھی۔
’اس تکرار کے بعد ملزمہ کی ساس ناراض ہو کر اور اپنا گھر چھوڑ کر اپنے رشتہ داروں کے گھر چلی گئی تھیں۔‘
پولیس نے خاتون کو گرفتار کیوں نہیں کیا؟Getty Images
تمل ناڈو ویمن لائرز ایسوسی ایشن کی سربراہ شانتاکماری کہتی ہیں کہ ’انڈین پینل کوڈ کی دفعہ 34 کے مطابق ہر شخص کو اپنے دفاع میں مزاحمت کا حق حاصل ہے، اور بظاہر اسی لیے پولیس نے خاتون کو گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘
’ملزمہ کے ابتدائی بیان کے مطابق وہ شخص خاتون کا مسلسل استحصال کرنے کی کوشش کر رہا تھا، اس لیے اس واقعے کو قتل کے طور پر نہیں دیکھا جا سکتا بلکہ حق دفاع کے طور پر۔‘
’اداکار نے ریپ کر کے میرا اداکاری کا خواب تباہ کر دیا‘ برطانیہ کا نوعمر لڑکیوں کے ریپ اور جنسی استحصال کے مجرم شبیر احمد کو پاکستان واپس بھجوانے کے لیے اسلام آباد سے رابطہ’ریپ کی بات بھائی کو کیوں بتائی‘: سرگودھا میں 14 سالہ لڑکے کو گڑھا کھود کر زمین میں دبانے کا الزام، تین ملزمان گرفتار’کیس نمبر 9‘ اور ریپ کے مقدمات میں متاثرہ خواتین سے پریشان کُن سوالات: ’مجھ سے پوچھا گیا شلوار کس نے اُتاری اور قمیض کس نے‘
شانتاکماری کے مطابق ’خاتون کے سسر اس لیے مارے گئے کیونکہ وہ اپنی حفاظت کرنے کی کوشش کر رہی تھیں۔ لیکن اس کے باوجود بھی عدالت میں اپنی بےگناہی ثابت کرنا خاتون کی ذمہ داری ہے۔‘
کیا ماضی میں بھی ایسے واقعات پیش آتے رہے ہیں؟
شانتاکماری نے اس حوالے سے پنجاب میں پیش آنے والے ایک معروف واقعے کی مثال دی۔
سنہ 1991 میں درشن سنگھ نامی شخص نے پنجاب کے شہر لدھیانہ میں زمین کے جھگڑے کے دوران اپنا دفاع کیا تھا اور اس دوران شخص ہلاک ہوا تھا۔ سپریم کورٹ نے اس مقدمے کے فیصلے میں کہا تھا کہ قانون کے تحت یہ جرم نہیں بلکہ حق دفاع کا کیس تھا۔
شانتاکماری کہتی ہیں کہ ’سپریم کورٹ کے فیصلے سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ اگر کوئی شخص اپنی جان کے تحفظ کے لیے کسی کو قتل یا زخمی کر دے تو اسے جرم نہیں سمجھا جائے گا۔‘
ایسا ایک اور واقعہ انڈیا کے ضلع مدورئی میں سنہ 2012 میں پیش آیا تھا جب ایک خاتون نے اپنے شوہر کو اس لیے قتل کر دیا تھا کہ وہ اپنی 19 سالہ بیٹی پر جنسی حملہ کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔
عدالت نے اس خاتون کو بھی رہا کرنے کے احکامات جاری کیے گئے کیونکہ اس کے مطابق خاتون اپنی اور اپنی بیٹی کی جانوں کی حفاظت کرنے کی کوشش کر رہی تھیں۔
اس وقت مدورئی کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اسارا گرگ نے کہا تھا کہ ’تحقیقات سے معلوم ہوا کہ یہ اقدام اپنے دفاع اور لڑکی کی حفاظت کے لیے اُٹھایا گیا تھا۔ اس لیے ہم نے انھیں رہا کر دیا۔‘
اس جوڑے کے درمیان طلاق سنہ 2007 میں ہوئی تھی، تاہم وہ 2011 سے دوبارہ ایک ساتھ رہ رہے تھے اور ان کے درمیان اکثر تکرار ہوتی تھی۔
پولیس کی تحقیقات میں معلوم ہوا تھا کہ ویرن نامی شخص اپنی بڑی بیٹی کے ساتھ نامناسب سلوک روا رکھا ہوا تھا۔
اجنبیوں سے اپنی بیوی کا ریپ کروانے والا 71 سالہ شخص: وہ مقدمہ جس نے فرانس کو ہلا کر رکھ دیا’مجھے ریپ کرنے والے کا خیال تھا وہ اس بیماری سے محفوظ ہو جائے گا‘طب کی دنیا کا انوکھا واقعہ جب ایک خاتون بیک وقت دو مردوں سے حاملہ ہوئیں’ریپ ثابت نہ ہونے سے خود بخود رضامندی ثابت نہیں ہوتی‘: 10 سال پرانا مقدمہ، سپریم کورٹ کا فیصلہ اور اختلافی نوٹمیریٹل ریپ: ’جب شوہر زبردستی کرتا ہے تو آپ کو ’نہیں‘ کہنے کا حق حاصل ہے‘