خیبر پختونخواہ کا دارالحکومت پشاور زوردار دھماکے سے گونج اٹھا، افسوسناک خبر نے سب کے دل دہلا دیئے

سچ ٹی وی  |  Jan 14, 2020

پشاور میں کارخانو چیک پوسٹ پردھماکا ہوا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق زخمیوں کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے جبکہ دھماکے کے بعد جمرود پشاور روڈ کو بند کردیاگیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں راہگیر اور خواتین بھی شامل ہیں۔

ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا ہے کہ دھماکا دیسی ساختہ بم کا تھا جس میں 8 افراد زخمی ہوئے ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More