وزیراعظم عمران خان آزاد کشمیر پہنچ گئے

اب تک  |  Jan 15, 2020

مظفرآباد:(15 جنوری 2020)وزیراعظم عمران خان آزاد کشمیر کے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لینے مظفر آباد پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان بذریعہ ہیلی کاپٹر نیلم اسٹیڈیم پہنچے ،جہاں وزیراعظم آزاد کشمیر سمیت اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا،وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔عمران خان متاثرہ علاقوں میں ریلیف سرگرمیوں کا جائزہ لینے سمیت متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کریں گے اس کے علاوہ وزیراعظم کو برفباری سے متاثرہ علاقوں میں ہونیوالے نقصانات اور ریسکیو آپریشن سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔

واضح رہے کہ نیلم ویلی میں برف باری اور تودے گرنے سے باسٹھ افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More