بدقسمت یوکرائین طیارے کو دو میزائل مارے گئے، نئی ویڈیو سامنے آ گئی

اب تک  |  Jan 15, 2020

تہران: (15 جنوری 2020) ایران میں گرنے والے یوکرین کے طیارے کی ایک اور نئی ویڈیو سامنے آگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارے کو ایک نہیں بلکہ 2 میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

تہران میں یوکرائن کے مسافر طیارے کو نشانہ بنانے کی دوسری سی سی ٹی وی ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طیارے کو ایرانی فوجی اڈے سےصرف چار میل کی دوری سے نشانہ بنایا گیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے یوکرائن کےطیارے پر دو میزائل داغے گئے ۔۔۔یوکرین کے سیکیورٹی چیف کا کہنا ہے کہ میزائل طیارے کے کاک پٹ کے نیچے لگا جس کی وجہ سے دونوں پائلٹ فورا ہی ہلاک ہوگئے۔ ایرانی سیکورٹی حکام نے طیارے کی ویڈیو بنانے والے شخص کو بھی گرفتارکر لیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More