دنیاکی سب سےبڑی ٹیلی اسکوپ کاافتتاح

بول نیوز  |  Jan 15, 2020

چین میں دنیاکی سب سے بڑی وائرلیس ٹیلی اسکوپ کا افتتاح کر دیاگیاہے۔

چین کےصوبےقویچوکےدارالحکومتی گویانگ شہرمیں اس ٹیلی اسکوپ کوخلائی تحقیق اورزمین سےباہر زندگی کی تلاش کے واسطے استعمال کیا جائے گا۔چینی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مذکورہ ٹیلی اسکوپ “فاسٹ” کی چوڑائی 500 میٹر ہے اور یہ اپنے حجم میں فٹبال کے 30 گراؤنڈ کے برابر ہے۔

 اس ٹیلی اسکوپ کو چین کے جنوب مغربی صوبے قویچو میں ایک پہاڑ پر نصب کیا گیا ہے۔

پوری دنیا کے ماہرین فلکیات  کوجلدہی  ٹیلی  اسکوپ تک رسائی دی جائےگی، جس کامقصدان کوکائنات کی ابتداء اورارتقاء سے  متعلق  معلومات  کے لئے ایک طاقتور ٹول فراہم کرنا  ہے  ۔

دوسری جانب ٹیلی اسکوپ کے ایک سینئرانجینئر جیانگ پینگ کا کہنا ہے کہ اس نئی ٹیلی اسکوپ کی کی حسیّت کا درجہ دنیا کی دوسری بڑی ٹیلی اسکوپ کے مقابلے میں ڈھائی گُنا زیادہ ہے۔

 چینی میڈیاکے مطابق اس ٹیلی اسکوپ بنانےمیں  “تقریبا 1.2 بلین یوآن (170 ملین امریکی ڈالر)لاگت آئی ہے ۔

 میڈیا کے مطابق امریکا،برطانیہ ،پاکستان اورچین کےسائنسدانوں نے ٹیلی اسکوپ بنانےمیں حصہ لیاہے۔

 

اس منصوبےکی وجہ سےآس پاس کے رہائشی 7000 سےزائدمقامی افرادکوٹیلی اسکوپ سےتقریباً  10کلومیٹردورمنتقل کیاگیاہے۔

 سائنسدانوں نےٹیلی اسکوپ کےاردگردمیں شوراوردوربین کومتاثرکرنےوالے اشیاکےساتھ ساتھ موبائل فون،ڈیجیٹل کیمرے،اورا سمارٹ برقی  آلات لیجانےکی سختی سےممانعت کی ہے۔

رپورٹ میں بتایاگیا کہ’’ فاسٹ‘‘ کےآس پاس فلکیات پرمبنی پارک بنایا گیاہےجوملکی اورغیرملکی سیاحوں کی توجہ کامرکزبن چکاہے ۔

                                  واضح رہے کہ اس ٹیلی اسکوپ کوبنانے کا عمل 2016 میں مکمل کرلیاگیاتھا۔ اس کے بعد چارسال کےدوران ٹیلی اسکوپ کی تجرباتی جانچ اور مرمت کا عمل جاری رہا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More