وزیراعظم عمران خان نے حکومتی ترجمانوں کا اجلاس طلب کر لیا

جی این این  |  Jan 15, 2020

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے حکومتی ترجمانوں کا اجلاس طلب کر لیا۔وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ترجمانوں کا اجلاس آج شام ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت آج ہونے والے حکومتی ترجمانوں کے اجلاس میں ملکی سیاسی معاشی صورتحال پر غور ہوگا جبکہ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال، اتحادیوں کے معاملات، اور حکومتی امور پر بھی بات ہو گی۔اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان پارٹی ترجمانوں کو مشرق وسطی کی صورتحال پر بریفنگ دیں گے جبکہ وزیر اعظم عمران خان  ترجمانوں کے اجلاس میں پارٹی بیانیہ پر بات کریں گے۔اس کے ساتھ ساتھ پارٹی ترجمانوں کو معاشی صورتحال سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔ 
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More