جنگلی جانور پالنے کا کیس: رابی پیرزادہ کو بری کرنے کا حکم جاری

اب تک  |  Feb 14, 2020

لاہور: ( 13 فروری 2020) مگر مچھ اور سانپ پالنے کے کیس میں عدالت نے گلوکارہ رابی پیرزادہ کو بری کرنے کا حکم جاری کردیا۔

ماڈل ٹاؤن کہچری میں جوڈیشل مجسٹریٹ حارث صدیقی نے سانپ اور مگر مچھ رکھنے سے متعلق کیس میں بریت کی درخواست پر سماعت کی جس کے دوران رابی پیرزادہ پیش ہوئیں۔ گلوکارہ کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ رابی پیرزادہ کا اس مقدمہ میں کوئی کردار نہیں، وائلڈ لائف نے ذاتی رنجش کی بنیاد پر گلوکارہ کو کیس میں ملوث کیا۔

رابی پیرزادہ نے عدالت میں بیان دیا کہ وہ قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہیں۔ عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا اور کچھ دیر بعد رابی پیرزادہ کو مقدمہ سے بری کرنے کا حکم سنایا۔ عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں رابی پیرزادہ نے کہا اگر وائلڈ لائف چاہے تو وہ ان کے ساتھ مل کر لوگوں میں آگاہی کے لیے کام کرنے کو تیار ہیں۔

محکمہ وائلڈ لائف نے گزشتہ سال گیارہ ستمبر کو غیر قانونی طور پر اژدھا، مگرمچھ اور سانپ رکھنے کے الزام پر گلوکارہ کا چالان کیا تھا۔ خیال رہے کہ 13 ستمبر 2019 کو غیر قانونی طور پر سانپ رکھنے کے الزام میں اداکارہ کے خلاف محکمہ جنگلی حیات نے کارروائی کرتے ہوئے ان کے خلاف چالان مقامی عدالت میں پیش کردیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More