وزیراعظم آج لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے

ہم نیوز  |  Feb 15, 2020

لاہور: وزیراعطم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور جائیں گے جہاں وہ گورنر پنجاب چوہدری سرور اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کریں گے۔

دورہ لاہور کے دوران وزیراعظم مہنگائی اور امن و امان سے متعلق اعلی سطحی اجلاس کی صدرات کریں گے۔ وزیراعظم کو پنجاب میں گورننس سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔

مزید پڑھیں:

محکمہ صحت کی جانب سے انصاف کارڈ تقسیم کی تقریب منعقد کی جائے گی جس میں وزیراعظم شہریوں کو صحت انصاف کارڈ تقسیم کریں گے۔

جبکہ وزیراعظم عمران خان سیف سٹی اتھارٹی کا دورہ بھی کریں گے جہاں انہیں بریفنگ دی جائے گی ، بعد ازاں وہ اراکین پنجاب اسمبلی سے بھی ملاقات کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More